پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پیر 25 جنوری 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقی کپتان ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا۔فوٹو سیشن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے تصدیق شدی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔دونوںٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں (آج) منگل کو آمنے سامنے ہوں گی،بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے،اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز ، وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں