پاکستان سائوتھ افریقہ ٹیسٹ میچ ٹریفک پلان

منگل 26 جنوری 2021 15:56

پاکستان سائوتھ افریقہ ٹیسٹ میچ ٹریفک پلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) کراچی میں منگل سے شروع ہونے والے پاکستان سائوتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ٹریفک کو لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ٹریفک یونیورسٹی روڈ پر سیدھا چلے گا اسے یہاں سے بھی اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی ٹریفک کے لیے بند ہو گا، کارساز سے اسٹیڈیم سگنل صرف چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی، ملینیئم مال سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلارہے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ٹائون سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلا ہو گا، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت ا?باد 10 نمبر سے حسن اسکوائر کی جانب ہیوی ٹریفک بند ہو گا۔

(جاری ہے)

کار ساز سے اسٹیڈیم اور پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہو گا، ملینیئم تا نیو ٹائون ہر قسم کے ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران ٹریفک کو نیو ٹائون سے جیل چورنگی کی جانب متبادل راستہ دیا گیا، کارساز اور ڈالمیا سے ڈرگ روڈ کی جانب بھی ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا، جبکہ ڈرگ روڈ سے ٹریفک کو نیپا اور نیو ٹائون تھانے کی جانب بھیجا گیا۔ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد کے 20 منٹ بعد سڑکیں کھول دی گئیں، ڈالمیا سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے، کارساز سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں