پاک جنوبی افریقا پہلا ٹیسٹ: سوشل میڈیا پر میمز کا رش لگ گیا

منگل 26 جنوری 2021 23:47

پاک جنوبی افریقا پہلا ٹیسٹ: سوشل میڈیا پر میمز کا رش لگ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ،میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور 4 پاکستانی بلے باز صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

14سال بعد کسی بڑی ٹیم کے پاکستان میں آکر ٹیسٹ میچ کھیلنے پر جہاں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر صارفین قومی کرکٹرز کے حوالے سے میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔ایک صارف نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان کی جانب سے جنوبی افریقی کھلاڑی ٹیمبا کو رن آؤٹ کرنے کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں رضوان اور ٹیمبا پچ پر گرے ہوئے ہیں، شارخ نامی صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'میرے کرن ارجن آئیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں