اے بی ڈوئیلیرز کی بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات

منگل 26 جنوری 2021 23:47

اے بی ڈوئیلیرز کی بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے اٴْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے پاکستان کو گڈ لک کہا کیونکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اے بی ڈویلیئرز نے قومی کپتان بابر اعظم کی ویڈیو پر ردعمل دیا جس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ڈیویلیئرز کو اپنا آئیڈیل مانا ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بہت ہی اسپیشل بابراعظم، آل دی بیسٹ، پاکستان میں دوبارہ کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دورے کے لیے بہت خاص جگہ ہے اور کسی بھی کرکٹ ٹیم کے لیے یہاں کھیلنا اچھا چیلنج ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں