یونس خان نے اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر بچپن کی یادیں تازہ کرلیں

جب پورا پاکستان پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہے میں نے بھی بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اسٹریٹ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا، سابق کپتان

جمعرات 25 فروری 2021 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بچوں کے ساتھ اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر بچپن کی یاد تازہ کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بٴْک پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی میں مقامی لوگوں کے ساتھ اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔یونس خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایسے میں کہ جب پورا پاکستان پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہے میں نے بھی بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اسٹریٹ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔43 سالہ یونس خان نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے عمدہ شاٹس کھیلے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں