اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پیر 1 مارچ 2021 23:00

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے باعث میچ ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پیرکو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا جو اب رات 8 بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں روک لیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کھلاڑی میں دو روز قبل علامات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر قرنطنیہ کر دیا گیا تھا۔پی سی بی نے کہا کہ مذکورہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں