سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرکی علی اکبر شاہ قادری سے ملاقات اور عیادت کی

ماضی ہال اور مستقبل میں بھی شاہ صاحب ہماری رہنمائی کرتے رہیںگے ،ڈاکٹر صدیق پٹنی

جمعہ 16 اپریل 2021 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی نے یونس آباد فشرمین ولیج ضلع کراچی کیماڑی میں پاکستان باکسنگ کی سنیئر ترین شخصیت و اولمپک باکسنگ جج سابق جیوری ممبر ایشیا علی اکبر شاہ قادری کی رھائشگاہ پہنچ کر انکی عیادت کی انکے ہمراہ پاکستان کے انٹرنیشنل باکسنگ کوچ و ایشین چمپئن علی بخش بلوچ بھی تھے۔

سابا کے صدر صدیق پٹنی نے علی اکبر شاہ قادری کی صحت کی دعا کرتے ہوئے امید ظاھر کی کی ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی شاہ صاحب ہماری رہنمائی کرتے رہینگے۔ڈاکٹر صدیق پٹنی نے سندھ میں باکسنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔علی اکبر شاہ قادری نے صدیق پٹنی اور علی بخش بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ باکسنگ ایسوسی کے سابق سیکریٹری کی حیثیت سے بطور چیئرمین سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن صدیق پٹنی کی قیادت میں کام کرنے کا بہت تجربہ ہے اور پٹنی صاحب نے ہمیشہ باکسنگ اور باکسروں کے لئے مخلصی سے اپنے ذاتی خرچ پر بغیر کسی سرکاری امداد کے کام کیا ہے اس لئے اگر میری صحت نے اجازت دی تو بحیثیت باکسنگ کے ادنی ورکر میں حاضر ہوجاونگا۔

(جاری ہے)

علی اکبر شاہ قادری نے اپنے گھر آمد پر سابا کے صدر صدیق پٹنی کو انٹرنیشنل باکسنگ سوینیئر پیش کا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں