کرکٹ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ،اجمل نصیب

پیر 19 اپریل 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے سی ای او اجمل نصیب نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ینگرز میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہماری اکیڈمی کولیفائیڈ کوچز کے زریعے گراس روٹ لیول پر پلیئرز کو تربیت فراہم کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاک جے میں قائم کرکٹ گرائونڈ کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وٖفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹرز سرفراز احمد ،اسد شفیق ۔

(جاری ہے)

حسن رضا سمیت نامور پلیئرز اکیڈمی میں زیر تربیت رہے ہیں انڈر 14. انڈر 15اور انڈر 19کی سطح پر پلیئرز کی تربیت کررہے ہیں فرسٹ آل سندھ بلوچستان ٹورنامنٹ انڈر 14کرواچکے ہیں جبکہ انڈر 17کا فائنل جلد کروائیں گے اکیڈمی میں سو سے زائد لڑکے زیر تربیت ہیں جس میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ کے بھی شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ گرائونڈ کو اپ گریڈ کررہے ہیں جبکہ قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بھی اسے بچایا ہے آرگنائزر وکوچ نوید محبوب اعظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرکھیل سے مطالبہ کیا کہ گرائونڈ کی تزئین وآرائش کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں