ٓٓآل سندھ مخدوم امین فہیم میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ

آرگنائزینگ کمیٹی کا اجلاس 30اپریل کو ہوگا ،مخدوم رفیق الزماں آرگنائزینگ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے

جمعہ 23 اپریل 2021 16:09

ٓٓآل سندھ مخدوم امین فہیم میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان کے معروف سیاستداں مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے "آل سندھ مخدوم امین فہیم میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کے انعقاد کا اعلان ،ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس مورخہ 30اپریل کو آرگنائزنگ سیکریٹری و اسپورٹس ڈائریکٹر سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ نے طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان کرینگے اجلاس میں ٹورنامنٹ کے شایان شان انعقاد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیا جائیگا ۔

دریں اثناء PBFکے نائب صدر غلام محمد خان نے سابق وزیر داخلہ سندھ مخدوم رفیق الزماں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے مخدوم رفیق الزماں سے ٹورنامنٹ کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ بننے کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کرلی اور اپنے اور مخدوم خاندان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام محمد خان نے کہاکہ مخدوم امین فہیم کی ملک و قوم کے لئے جو خدمات اُس کا حق ہم ادا نہیں کرسکتے انہوںنے کہاکہ مخدوم امین فہیم کے نام سے منسوب باسکٹ بال ٹورنامنٹ انشا اللہ سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور اندورن سندھ سے نئے ٹیلنٹ میں اضافے کا باعث بنے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں