رمضان المبارک جونیئر کراٹے کاتا چمپئن شپ کا شاندار آغاز

جمعہ 23 اپریل 2021 16:09

رمضان المبارک جونیئر کراٹے کاتا چمپئن شپ کا شاندار آغاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک جونیئر کراٹے کاتا چمپئن شپ کا جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری کراچی میں شاندا ر آغاز ہوگیا ،چمپئن شپ میں نکاپئین ٹائیگرز ،نکاپئین ڈریگنز ،نکاپئین وارئیرز اور نکاپئین اسٹارز کے کراٹیکاشاندار ایکشن میں نظر آئے ،چمپئن شپ کا فائنل (آج) مورخہ 24اپریلء بروز ہفتہ کھیلا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں