انٹرنیشنل اولمپک ڈے ضلع کورنگی میں ’’کراٹے کاتا چمپئن شپ‘‘کا انعقاد

سینئر گروپ میں وائز صدیقی جبکہ جونیئر گروپ ون میں شاہ میر حسین اور گروپ ٹو میں مدثر علی چیمپئین بن گئے

جمعرات 24 جون 2021 18:07

انٹرنیشنل اولمپک ڈے ضلع کورنگی میں ’’کراٹے کاتا چمپئن شپ‘‘کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقعے پرشن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی ضلع کورنگی میں-’’کراٹے کاتا چمپئن شپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی منعقدہ چمپئن شپ میں کراٹے کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ’’کاتا‘‘ کے انفرادی مقابلوں کیلئے تین مختلف گروپس بنائے گئے تھے جن میں بالترتیب سینئر گروپ ، جونیئر گروپ ون اور جونیئر گروپ ٹو شامل تھے اور ان میں شریک کھلاڑیوں کو اسی ترتیب سے ہیان گودان، تکی شودان، باسائی دائی اور جی اون کاتا، جونیئر گروپ ون کو ہیان سن دان، ہیان یون دان اور ہیان گودان جبکہ جونیئر گروپ ٹو کو ہیان شودان، ہیان نی دان اور ہیان سن دان کاتا میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے رولز پر منعقدہ کاتا کے ان مقابلوں کے اختتام پر سینئر گروپ میں وائز صدیقی نے پہلی، استشنا ڈینیئل نے دوسری جبکہ راحم صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر گروپ ون میں شاہ میر حسین نے پہلی، محمد ارحم خان نے دوسری جبکہ انشال حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح جونیئر گروپ ٹو میں مدثر علی نے پہلی، حنین خان نے دوسری جبکہ وجاہت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد نے کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ایوارڈ کیں۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہے کہ گراس روٹ لیول سے نوجوانوں، بچوں اور بچیوں کو کراٹے کی تربیت فراہم کی جائے، اسی حوالے سے ابھی ہمارا ایک سمر کراٹے کیمپ بھی واحد اسپورٹس گرائونڈ پر جاری ہے جو 10جولائی تک جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ذاتی پسند و نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر اچھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو میرٹ پر ٓگے لایا جائے اور انہیں مواقعے فراہم کئے جائیں کہ وہ مقابلوں پیں اپنے بہترین کھیل کی بدولت اپنے شہر، صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں