نیشنل بینک نے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

پیر 20 ستمبر 2021 21:21

نیشنل بینک نے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کہ لیے نیشنل بینک ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جوکہ21ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا ، 18 رکنی ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ابوبکرمحمود کرینگے دیگرکھلاڑیوں میںمظہر عباس ،عثمان ملک،فیصل قادر، عابدحسین ، کاشف جاوید، فیضان ، ایم جیندکمال ، محمد نوید، شان ارشاد، محمد ارسلان قادر، شاہزیب، محمد دلبر، عامرعلی ،جیند منظور، حنان شاہد، ابوذر، نوہیززاہدملک، مینجرایم انور فاروقی ، ہیڈکوچ رانا مجاہد علی، ویڈیوانالسٹ اور گول کیپر کوچ سید ابوزر امرائوجبکہ دیگر آفیشلز میں ،زیشان اشرف، آصف احمد خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

درین اثنادفاعی چمپئین نیشنل بینک اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں