پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا مشکور ہوں، شاہد آفریدی

پیر 20 ستمبر 2021 22:29

پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا مشکور ہوں، شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو، پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایتی پیغام جاری کیا گیا تھا۔اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا تھا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہی کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن } گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں