پی ایس بی بین الصوبائی ایتھلیٹکس گرلز اینڈ بوائز چیمپیئن شپ،ٹرائلز22ستمبر کو ہونگے

منگل 21 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) 27ستمبر سے شروع ہونے والی بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لئے ٹرائلز22ستمبر بروزبدھ نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونگے۔ بوائز کے لئی27ستمبر2004سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑی اور گرلز کے لئی27ستمبر2005ء سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

100میٹر‘200میٹر‘400میٹر ہرڈلز‘800میٹر‘110میٹر ہر ڈلز‘4X100ریلے‘4X400ریلے‘لانگ جمپ‘جیوولن تھرو‘شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کیٹگری بوائز کے لئے جبکہ100 میٹر ریس‘200میٹر‘400میٹر‘800میٹر‘4X100ریلے‘لانگ جمپ‘جیوولن تھرو‘شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کیلئے گرلز کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ٹرائلز کے لئے عبداللہ چانڈیو کو سلیکشن کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ کنوینر ارشاد مخدوم ہونگے اور ممبران میںSOAکے احمد علی راجپوت اورسیکریٹریز آل ڈویژن ایتھلیکٹس ایسو سی ایشن شامل ہونگے‘ وہ تمام کھلاڑی جو16سال سے کم اور وہ تمام بوائز جو17سال سے کم عمر ہیں ان ٹرائلز میں شرکت کے لئے بدھ22ستمبر صبح10.00بجے دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو‘ برتھ سرٹیفکیٹ یا ب فارم اوریجنل کے ہمراہ سلیکشن کمیٹی کے رپورٹ کریں- منتخب ہونے والی ٹیم25ستمبر کو بذریعہ ٹرین پشاور روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں