نیشنل مین اینڈ وومین کراٹے چمپئن شپ 7تا 10اکتوبر کوئٹہ میں منعقد ہوگی

منگل 21 ستمبر 2021 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 28ویں مین اور 14ویں وومین کراٹے چمپئن شپ مورخہ 7تا 10اکتوبر کوئٹہ میں منعقد ہوگی ،جو کہ ان ایونٹس پر مشتمل ہوگی انفرادی کمیتے منفی 50,55,60,67,75,84اور پلس 84کلو گرام ۔انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے فی میل ایونٹس انفرادی کاتا 45,50,55,61,68اور 68پلس کلو گرام انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا ،پاکستان آرمی ،پاکستان ریلوے ،پاکستان پولیس ،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،اسلام آباد ،سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔نکاپ کراٹے جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری میں کراٹے کا تربیتی کیمپ سینسی عبدالحمید ،سینسی عبدالرحیم ،سینسی کرامت اللہ خان اور سینسی محمد معین ڈھیڈھی کی زیر نگرانی جاری ہے جس میں فٹنس ،کمیتے اور کاتا کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کراٹیکا کا دستہ 6اکتوبر کو کراچی سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں