شہید ملت خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 4اکتوبر سے ہوگا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عثمان باسکٹ بال کلب کے زیر اہتمام انٹر نیشنل باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "شہید ملت خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز 4اکتوبر 2021؁ء سے ہوگا ،ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس مورخہ 25ستمبر2021؁ء بروز جمعہ 8بجے شب انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل 16اکتوب یوم شہادت شہید ملت پر کھیلا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں