محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جیمخانہ اور ٹی ایم سی کلب کی کامیابی

مجاہد جیمخانہ اور ینگ کو آپریٹرز کلب کو شکست کا سامنا، سید طیب ، بازید خان ، غازی ناصر ،شفقت اللہ ،ثنا اللہ اور نور محمد کی عمدہ کارکردگی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جیمخانہ نے مجاہد جیمخانہ کو با آسانی 114 رنز سے شکست دیدی ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کئے غازی عباد ناصر نے ناقابل شکست 44 رنز ، احسن شیراز نے 38 رنز اور علی مہر نے 35 رنز اسکور کئے عادل رشید اور ولی خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں مجاہد جیمخانہ کی پوری ٹیم 163 اوورز میں 71 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عادل اشفاق نے 24 رنز اسکور کئے انڈر 19 لیفٹ آرم لیگ اسپینر سید طیب نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سمیر احمد نے تین اور طحہ وقار نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض نعیم خان اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے کے ایم سی ایسٹرن اسٹار گراونڈ پر ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز اسکور کئے بازید خان نیازی نے 61 رنز ، شفقت اللہ خان 58 رنز اور حظیفہ احسان نے 32 رنز اسکور کئے عدنان سلیم نے تین اور نور محمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی ثنا اللہ نے 44 رنز ، نور محمد نے 33 رنز ، علی جسیم نے ناقابل شکست 33 رنز اور عدنان سلیم نے 24 رنز اسکور کئے عبدالرحیم نے تین جبکہ روحیل نثار اور شعیب علی نقوی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد ذکی اور راشد علی نے سرانجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں