قومی کراٹے اسٹار سعدی عباس کی زیر نگرانی لیاری میں 3روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ کاانعقاد

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:26

قومی کراٹے اسٹار سعدی عباس کی زیر نگرانی لیاری میں 3روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ کاانعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل میل اینڈ فی میل کراٹے چمپئن شپ 7تا 10اکتوبر 2021؁ء کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی ،جس میں انفرادی کمیتے ،انفرادی کا تا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں ،چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا ،پاکستان آرمی ،پاکستان ریلوے ،پاکستان پولیس ،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،اسلام آباد ،سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،اس حوالے سے سندھ کا تربیتی کیمپ جمنازیمہال ککری گرائونڈ لیاری کراچی میں سینسی عبدالحمید کی زیر نگرانی جاری ہے جس میں فٹنس ،کمیتے اور کاتا کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے قومی کراٹے اسٹار سعدی عباس جلبانی نے کیمپ کے کراٹیکاز کے لئے 3روزہ خصوصی ٹریننگ کیمل کا پلان تشکیل دیا ہے جو کہ 22تا 24ستمبرکو شام7تا 10بجے شب ککری گرائونڈ لیاری میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سینسی عبدالحمید نے کہاکہ انشا اللہ چمپئن شپ میں سندھ کے کراٹیکاز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں