ویں قومی اسنوکر چمپئن شپ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

منگل 28 ستمبر 2021 16:14

ویں قومی اسنوکر چمپئن شپ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) 46ویں قومی اسنوکر چمپئن شپ یکم تا 11 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، عالمی امیچر چمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی جیم خانہ میں پی بی ایس اے کے صدر جاوید کریم کے مطابق ایونٹ میں 56 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کے ٹاپ ٹو کیوئسٹس پری کوارٹر فائنل میں شرکت کے حقدار ہوں گے۔عالمی امیچر چمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔قومی اسنوکر چمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 7 جبکہ فائنل 13 فریمز پر مشتمل ہوگا۔چمپئن شپ کے فاتح کیوئسٹ کو ٹرافی کے ساتھ 1 لاکھ روپے نقد، رنرز اپ کو 50 ہزار جبکہ سیمی فائنلسٹس کو 40،40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں