قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،لائحہ عمل مرتب ،کمیٹیا ںتشکیل دے دی گئیں

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں اجلاس ،تصدیقی عمل 10اور ڈراز 12اکتوبرکو نکالے جائیں گے

منگل 28 ستمبر 2021 21:36

قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،لائحہ عمل مرتب ،کمیٹیا ںتشکیل دے دی گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وازیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کے نام سے منسوب "قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "کے انتظامات کے حوالے سے کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی زیر صدارتKBBAہیڈ کوارٹر انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوا جس میں ،اجلاس میں ٹورنامنٹ جو کہ 4اکتوبر سے آغاز ہونا تھا متوقع برساتی صورتحال کی وجہ سے اس کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اب یہ ٹورنامنٹ 16اکتوبر سے شروع ہوگا ٹورنامنٹ کے انتظامات اور کورٹ پر رنگ و روغن کی وجہ سے 8سے 14اکتوبر تک کاموں کو انجام دیا جائیگا اجلاس میں متفقہ طور پر اس عظیم الشان ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف شعبوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،چیئر مین ٹورنامنٹ زاہد ملک ،ٹورنامنٹ سیکریٹری انٹر نیشنل ظفر اقبال ،ٹورنامنٹ کوارڈینٹر اشرف یحییٰ ،جبکہ اراکین زعیمہ خاتون اور عامر شریف ،ٹورنامنٹ آرگنائزر انجینئر زین العابدین ،ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،کورٹ کمیٹی کے چیئر میں ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز بلدیہ جنوبی احمر صدیقی ہونگے ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیموں کے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10اکتوبر تک اپنی شرکت کی تصدیق ٹورنامنٹ سیکریٹری ظفر اقبال سے کرالیں جبکہ ٹورنامنٹ کے ڈراز 12اکتوبر کو انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر نکالے جائینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں