کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ، ربانی کلب ، یوتھ ہاکی کلب بلو نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے ،بلدیہ کلب اور گلبرگ کلب کامیچ بغیرکسی گول کے برابر

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:50

کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ، ربانی کلب ، یوتھ ہاکی کلب بلو نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے ،بلدیہ کلب اور گلبرگ کلب کامیچ بغیرکسی گول کے برابر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے چوتھے روز کھیلے جانے والے میچز میں ربانی کلب نے اسمعیل کلب کو 0-6 سے، یوتھ ہاکی کلب بلو نے حارث نصیر اور نعمان خان کی ہیٹرک کی مدد سے ناظم آباد مجاہد کو 0-12 سے شکست دیدی ، بلدیہ کلب اور گلبرگ ہاکی کلب کا میچ بغیر کسی گول کے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کراچی ہاکی ایسوسی سیشن کے زیر اہتمام جاری انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے چوتھے روز چمپئن شپ کے گیارویں میچ میں یوتھ ہاکی کلب بلو نے ناظم آباد مجاہد کلب کو 0-12 سے بآسانی زیر کرلیا، ناظم آباد مجاہد ایچ سی کوئی گول نہ کرسکی، فاتح ٹیم کے حارث نصیر نے چمپئن شپ کی چھٹی ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے کھیل کے دوسرے، گیارہویں، پندرہویں، اکتیسویں اور اڑتیسویں منٹ میں مجموعی طور پر پانچ گول سکور کئے، فاتح ٹیم کے نعمان خان نے چوتھے، اٹھارویں اور چونتیسویں منٹ میں گول کرکے چمپئن شپ کی ساتویں ہیٹرک اپنے نام کی دیگر کھلاڑیوں میں حماد ایاز، سلطان محمود اور وسیم اسلم ایک ایک گول کا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 12 گول کی برتری دلادی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے بارہویں میچ میں ربانی ہاکی کلب نے عدیل علی کی ہیٹرک کے باعث اسمعیل کلب کو 0-6 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے عدیل علی نے کھیل کے دوسرے، چوتھے اور سولہویں منٹ میں گیند کو مخالف کے گول پوسٹ کی راہ دیکھا کر چمپئن شپ کی اٹھویں ہیٹرک اپنے نام کرلی، نوشال علی، ساجد حسین اور مصطفی زیدی نے ایک ایک گول کرکے فاتح ٹیم کی برتری 0-6 سے مستحکم کردی، چمپئن شپ کا 13واں میچ بلدیہ کلب اور گلبرگ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا، کھیل کے اغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم دفاعی کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کے باعث کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کے باعث میچ کسی گول کے بغیر ختم ہوگیا،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں