قائد ملت باسکٹ بال ٹورنامنٹ،عسکری اور بحریہ کی نے کامیابی سمیٹ لی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

قائد ملت باسکٹ بال ٹورنامنٹ،عسکری اور بحریہ کی نے کامیابی سمیٹ لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 21واں قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں شاندار معرکہ جاری گزشتہ روز مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں عسکری باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول ٹائیگر باسکٹ بال کلب کو باآسانی 40کے مقابلے میں 73باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکراپ سیٹ کردیا ،فاتح عسکری کی جانب سے صفوان شابو نے 26،سید بختیار نے 25اور سید وسیم نے 19باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشنین اسٹار کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 44کے مقابلے میں 52باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح بحریہ کی جانب سے عون اکرم 20،زنیر احمد 16اور حم اد وسیم نے 12جبکہ رنر اپ پیٹریشین اسٹار کی جانب سیڈویس ویٹ نے 12،جوناتھن ڈیسوزا10اور رچرڈ بلیزے نے 9باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ظفر اقبال ،عامر شریف اور عبداللہ امام نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور راک کمار تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں