آل پاکستان ٹین پن بالنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

آل پاکستان ٹین پن بالنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) آل پاکستان ٹین پن بالنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ بالنگ رینکنگ پیلئرز سمیت پورے پاکستان سے 12سو بولرز ایکشن میں نظر آئیں گے، اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و پی ٹی بی ایف کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کراچی پریس کلب میں اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹ سیلز ایگزیکٹو محمد ایاز، پاکستان نمبر ون ٹین پن بالر دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹریمحمد ساجد، پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے جنرل سیکریٹری فہد صدیقی، پاکستان نمبر ٹو باولنگ پیلئر علی سوریا اور ڈائریکٹر لش جوس محمد محسن قریشی کے ہمرہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا، خواجہ احمد مستقیم نے ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 سے 30 اکتوبر تک بالنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ کٹیگری سنگلز، ایمرچرز، اسٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں 1200 سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ڈیف یعنی خصوصی بچوں کے لئے ایک سیشن مخصوص ہے، تمام میچز سپہر 3 بجے سے شام 7 بجے کھیلے جائیں گے،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں