ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کس کرکٹر نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا

پیر 15 نومبر 2021 22:18

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کس کرکٹر نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ، متحدہ عرب امارات اور اومان میں 16 اکتوبر سے شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابراعظم لیڈنگ رنز اسکورر جبکہ سری لنکا کے ہسارنگا لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اس عالمی میلے میں بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم 303 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر رہے۔

ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 289 جبکہ پاکستان کے محمد رضوان نے 281 رنز سکور کئے۔بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے ونیندو ہسارنگا 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ آسٹریلیا کے ایڈیم زیمپا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 13، 13 وکٹیں حاصل کرسکے۔ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز 101 رنز کی جوز بٹلر نے کھیلی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن نی94 اور مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹورنامنٹ میں ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 32 جبکہ بابر اعظم نے 28 چوکے لگائے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 13 چھکے مارے، پاکستان کے محمد رضوان نے 12 چھکے لگائے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم نے سب سے زیادہ چار ففٹیاں بھی سکور کیں۔ انفرادی بولنگ پرفارمنس میں ایڈیم زیمپا کی بنگلہ دیش کیخلاف 19 رنز کے عوض پانچ وکٹیں بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس ہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 20 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں اور دوسری بہترین انفرادی بولنگ کرائی۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرائیں، دونوں نے ٹورنامنٹ میں 85،85 ڈاٹ بالز کرائیں۔حسن علی وہ واحد بولر ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں دو میڈین اوورز کرائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بولر ایک سے زیادہ مرتبہ میڈین اوور نہیں کراسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں