کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جائیں گے، احسن رانا

پیر 29 نومبر 2021 16:32

کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جائیں گے، احسن رانا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جائیں گے یہ بات مہمان خصوصی سماجی تنظیم مہک کے چیف پیٹرن احسن رانانے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اورسماجی تنظیم مہک کے اشتراک سے تھرو بال چیمپیئن شپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تھرو بال چیمپیئن شپ میںسکھر ،خیرپور،گھوٹکی اور لاڑکانہ سمیت سات ٹیموںنے حصہ لیا احسن رانا نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے جس سے نو جوانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا ہوگی اوروہ منفی سرگرمیوں کی جانب کم سے کم راغب ہوں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو تجاوزات سے پاک کرکے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تا کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں احسن رانا نے سیکریٹری محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اختر عنایت کی کاوششوں سے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے انہوںنے کہاکہ تعلیم سے دماغ اور کھیل سے جسم طاقتور ہوتا ہے اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نوجوانوںکو کھیلوں کی جانب سے راغب کرنے کے لئے ملک میں زیادہ سے زیادہ مختلف کھیلوں کے نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنا منٹ اور میچ منعقد کئے جائیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پہنچے گااحسن رانا نے کہاکہ پاکستان میں نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کے علاوہ معذو رافرا د کی بھی مختلف کھیلوں کی با صلاحیت کھیلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں موجود ہیں جوانٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کرتی ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے یہاں تو اسٹریٹ چلڈرن کی فٹ بال ٹیم نے بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے اگر کھیلاڑیوں کو اچھی ملازمتیں فراہم کی جائیں تو وہ یکسوئی کے ساتھ کھیلوں پر بھر پور توجہ دے سکتے ہیں احسن رانا نے کہاکہ کراچی میں لیاری جیسے پسماند علاقے کی خواتین باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ویٹ لفٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور وہ دن دو ر نہیں جب پاکستانی کھیلاڑی اولمپک اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈلز اور دیگر اعزازات حاصل کریں گے انہوںنے کہاکہ اسپورٹس بورڈ میں بھی تبدیلوں کی ضرورت ہے اور برسوں سے ایک ہی عہدے پر فائز رہنے والے افراد کی جگہ کھیلوں سے وابستہ رہنے والے افراد کو ان عہدوں پرتعینات کیا جائے تا کہ نئے اور با صلاحیت کھیلاڑی سامنے آسکیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں