میڈیا الیون گرین نے میڈیا یلو کو 2-4 سے شکست دیکر فیسٹول فٹبال میچ جیت لیا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول فٹبال ایونٹ کا انعقاد نیا ناظم آباد کے سرسبز گراونڈ میں کیا گیا، میڈیا الیون گرین اور میڈیا الیون یلو کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں گرین نے مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کے کپتان طارق اسلم، انیس الرحمن، قلبے محمد اور شاہ رخ شاہ نے گول اسکور کئے، میڈیا الیون یلو کی جانب سے کپتان مقصود احمد اور عبدالرحمن نے گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، انیس الرحمن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، فیسٹول میچ کے اختتام پر نیا ناظم اباد جیمخانہ کے منیجر محمد آصف نے کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر غلام محمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں