کراچی باسکٹ بال کلب اور ممبا سکواڈ ،شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ SSBکپ کے حصول کے لئے کل ٹکرائیں گی

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل اور فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء -"کا ٹائٹل جیتنے کے لئے کراچی باسکٹ بال کلب اور ممبا اسکواڈ باسکٹ بال آج ٹکرائیں گی ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل معرکہ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل لیکول بالرز باسکٹ بال کلب کو 46کے مقابلے میں 52باسکٹ پوائنٹس سے شکست یکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے زین تنویر17،ڈاکٹر طاہر احمد 15اور انیال احمد نے 13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ارحم لطیف 12،ظفر حسین اور اسد خان نے 10,10باسکٹ اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نشتر باسکٹ بال کلب کو بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے حریف ٹیم پر اسکور کی برتری کی بنیاد پر فتح حاصل کی ،کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ظفر اقبال ،غلام محمد سنیئر اور مائیکل ٹرنر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،ممتاز احمد اور نعیم احمد تھے ۔

سیمی فائنل میچ سے قبل مہمان خصوصی اصغر علی شاہ فائونڈیشن کی سربراہ بیگم اسماء محمد علی شاہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر جنید علی شاہ ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،باسکٹ بال کے سابق قومی کھلاڑی انٹر نیشنل محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔بیگم اسماء محمد علی شاہ نے KBBAجب چاہے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام سے منسوب ایونٹ کا انعقاد کرسکتی ہے میں اور میرا خاندان ایونٹ کے تمام انتظامات اور انعقاد کے اخراجات اُٹھا یا گا انہوں نے KBBAکو تسلسل کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اعلان کیا شاہ فیملی کی کھیلوں کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شاہ فیملی کی کھیلوں میں بے مثال خدمات پر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ بیگم اسماء علی شاہ کو شہر میں منعقدہ ایک عظیم الشان عوامی استقبالیہ میں تاج پوشی اور اُن کے صاحبزادوں سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور MPAڈاکٹر سید عمران علی شاہ کو یادگای گولڈ میڈل دیا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں