کراچی گلیڈی ایٹر نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں ملیر کینٹ الیون کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی

منگل 7 دسمبر 2021 19:34

کراچی گلیڈی ایٹر نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں ملیر کینٹ الیون کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) کراچی گلیڈی ایٹر نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں ملیر کینٹ الیون کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی، ایونٹ میں یوتھ ہاکی ایچ سی اکیون کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، ایونٹ کے تیسرے روز مہمان خاص ڈپٹی کمانڈنٹ پاک آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کرنل سہیل اشرف نے ریلائنس پینٹ کی جانب سے میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے تیسرے کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں یوتھ ہاکی کلب الیون نے گلبرگ ایچ سی الیون کو 1-8 سے باآسانی زیر کیا، فاتح ٹیم کے فاروڈز ارباز خان، عبدالوہاب اور محسن شکیل نے بالترتیب 26, 56, 25, 59, 28 اور 53 ویں منٹ میں دو دو بار گیند کو جال میں پھیکنے میں کامیاب رہے، 7 ویں منٹ میں وسیم اسلم اور چوتھے منٹ میں عبدالرحیم نے گول کرکے برتری مزید مستحکم کردی، گلبرگ ایچ سی الیون کا واحد گول 54 ویں منٹ میں ماذ آفریدی نے کیا، فاتح ٹیم کے محسن نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

کراچی گلیڈی ایٹر الیون اور ملیر کینٹ الیون کے درمیان کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی گلیڈی ایٹر اکیون نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کے حذیفہ شاہد نے کھیل کے اغاز میں ہی چوتھے منٹ میں گول کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی، شہزاد حنیف نے پندرہویں اور 30 ویں منٹ میں واصف رضا نے 19 ویں اور آلے حسن نے 38 منٹ میں گول کرکے فاتح کی برتی مستحکم کردی، ملیر کینٹ الیون کے عبدل نے 29 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، عمدہ کھیل پیش کرنے پر ملیر کینٹ الیون کے محمد عمر کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس موقع مہمان خاص پر ڈپٹی کمانڈنٹ پاک آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کرنل سہیل اشرف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایونٹ کے بہترین انتظامات پر کے ایچ اے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو ریلائنس پینٹ مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں