کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جیت پر ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان

سابق پی ایس ایل چیمپئن کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جیت پر ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7واں سیزن جیتنے پر عمرہ ادائیگی کا اعلان کیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کی ادائیگی کرائے جائے گی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے۔ندیم عمر نے کہا کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی سالی کے انتقال کی وجہ سے ببل سے باہر نکلے تھے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments