پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 23 انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے

جمعرات 27 جنوری 2022 14:08

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 23 انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 23 انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے۔پی ایس ایل کے جمعرات کو شروع ہونے والے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اسکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جب کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں