شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سرسید یونیورسٹی کی طالبات کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 19 مئی 2022 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) چیف آف نیول سٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ 2022 ء میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبات ایشا محمد فیاض اور نور عین شاہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے دونوں طالبات کو انعامات سے نوازا۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم اور کھیل کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔اس بات کا ثبوت ایشا اورنور عین ہیں جنہوں نے چیف نیول سٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔تقریب کے شرکا میں سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، سراج خلجی، قاضی نصر عباس، پروفیسرڈاکٹر عقیل لرحمن، ڈاکٹر نسیم، اولمپیئن حنیف خان، مبشر مختار، جاوید اقبال، طلعت محمود، فیاض علی، محترمہ ابیر اور محترمہ نگین شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں