14واں نیشنل بنک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے کامیابی سمیٹ لی

جمعرات 19 مئی 2022 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022؁ء "کے کھیلے گئے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب کراچی ایسٹ نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کو سخت مقابلے کے بعد 43کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4تھر پوائنٹرز کی مدد سے 22،شاف منصور خان 12اور محمد حمزہ نے 8جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے بازید کریم 16،حمزہ خواجہ10اور فیروز محمد نے 8باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،عامر شریف اور ذاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور راج کمار نے تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سیکریٹری طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں