سابق اولمپئنز نے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کو قومی کھیل کی بحالی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیدیا

آرمی چیف کی سپورٹ بروقت اور خوش آئند ہے۔ 25 سال قبل ہاکی فیڈریشن ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دیتا تو آج ہم اٹھارہویں نمبر پر نہیں ہوتے، اولمپیئن حنیف خان

اتوار 22 مئی 2022 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کو قومی کھیل کی بحالی کے لئے اہم قرار دیا یے۔ اولمپیئن حنیف خان نے ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر آئے درست ائے، آرمی چیف کی ہدایت پر فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ کا پورے ملک میں کلب کی سطح پر چیمپئن شپ کا انعقاد ہاکی کی اصل خدمت ہے۔

25 سال قبل فیڈریشن ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دیتی تو آج ہم عالمی رینکنگ میں 18ویں نمبر پر نہیں ہوتے۔ اولمپیئن ناصر علی نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے باعث قومی کھیل کو ایک نئی زندگی ملے گی، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے قومی کھیل کی بحالی کے لئے ایک قدم آگے آئیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کلب ہاکی سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین کا کہنا ہے پاک فوج جیسے منظم ادارے کا ہاکی کے لئے آگے آنا خوش آئند ہے۔ کھیلوں کے فروغ میں پاکستان آرمی کا ایک نمایاں کردار ہے، پاک آرمی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے روٹ میپ تشکیل دے اور محکموں میں ہاکی ٹیم کی بحالی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں، انٹرنیشنل ہاکی پیلئر و یوتھ ہاکی کوچ محمد علی خان کا کہنا ہے کہ صرف کلب ہاکی کے فروغ سے کچھ نہیں ہوگا۔ اصل مسئلہ روز گار ہے، محکموں میں ہاکی ٹیم کی بندش کے باعث بے روز گاری کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی بہت جلد گمنام ہوجاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں