لانگ مارچ، شنیرا کا شیل کیچ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ

جمعہ 27 مئی 2022 00:28

لانگ مارچ، شنیرا کا شیل کیچ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پولیس کے فائر کیے گئے ایک شیل کا شاندار کیچ پکڑنے والے نوجوان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پی ٹی آئی کے نوجوان کارکن کی ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے تو اسی دوران ایک نوجوان کارکن اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیل کا زبردست کیچ پکڑ لیتا ہے۔

شنیرا نے ویڈیو دیکھ کر نوجوان پی ٹی آئی کارکن کے شاندار کیچ کی تعریف کی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اس نوجوان لڑکے کو ڈھونڈ کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی نوجوان کے کیچ کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور زیادہ تر صارفین نے اس کیچ کو رواں سال کا بہترین کیچ قرار دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں