پاکستان ہاکی فیڈریشن کاجونیئرز انڈر21ہاکی تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان

اتوار 26 مارچ 2023 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان جونیئرز انڈر21ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔ اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اولمپیئن حنیف خان ٹیم مینجر تعینات کردیئے گئے ۔

لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کے مرحلہ کے بعد اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان، اولمپین شکیل عباسی اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے قومی جونیئرز ہاکی تربیتی کیمپ کے لئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں گول کیپرزعلی رضا، محمد رفیع، سیف الرحمان،فیضان جنجوعہ، تیمور شیخ اور بلال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیفینڈرز میں محمد عبد اللہ، ارباز، را عقیل احمد، ایم عزیر، بلال اسلم، یاسر شنوار، ارسلان خالد،عبداللہ نزاکت اور زوہیب احسان شامل ہیں۔مڈفیلڈرز میں سفیان خان، احتشام اسلم،ارباز ایاز،مرتضی یعقوب، حمزہ فیاض، باقر، ندیم خان اور زین شہزادشامل ہیں۔فارورڈزمیں ارشد لیاقت،مرتضی یعقوب جونیئر، عبد الحنان شاہد، عبد الرحمن، عبد الوہاب، قیس، رانا شعیب، رانا ولید، سلطان محمود، نعمان خان، حماد رضوان، زکریا حیات، ایم عدنان لڈو، قیوم ڈوگر، وقار علی، بشارت علی، بلال اکرم، شعیب خان، احمد رضا، حسیب مسعود، تیمور جاوید، فیضان ملہی، عبدالواجد اور مراد علی شامل ہیں۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپین حنیف خان تعینات کئے گئے ہیں۔ کوچز پینل میں عدنان ذاکر انٹرنیشنل، اولمپیئن مدثرعلی خان، آصف احمد خان انٹرنیشنل، اولمپین ذیشان اشرف شامل ہیں، ڈریگ فلکرز کوچ رانا زبیر، گول کیپرز کوچ مظہر عباس انٹرنیشنل ہونگے۔ ٹیم میڈیا آفیسراورویڈیو انالسٹ سید علی عباس، ٹیم ڈاکٹر،ماہر غذایات ڈاکٹر میثاق رضوی، فزیکل ٹرینر عمران خان اور فزیوتھراپسٹ محمد اسلم متعین کئے گئے ہیں۔

پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28مارچ سے ڈیفینس ہاکی ایرینا، ڈی ایچ اے لاہور منعقدہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 28مارچ بروز منگل ٹھیک 10:00 بجے دن ضروری سامان کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پنجاب رائے عثمان اکبر کو رپورٹ کریں۔ پہلا تربیتی سیشن 28 مارچ کو شام 4:00 بجے ہی منعقد ہوگا۔

کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا ۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کی تمام کھلاڑی اپنے اصل دستاویزات نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ،شناختی کارڈ وغیرہ ہمراہ لائیں گے۔ کیمپ میں داخلہ کے وقت عمر کے ثبوت کے اصل دستاویزات جمع کرانا لازم ہونگے۔واضح رہے مینز جونیئر ایشیا کپ کا نواں ایڈیشن عمان کے شہر سلالہ میں ہونے والا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق کپ 23 مئی کو شروع ہوگا اور یکم جون 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے دس جونیئر قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، چائنیز تائپے، بھارت، جاپان، کوریا، ملائیشیا، عمان، پاکستان، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں