اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںبورڈ معین خان کیخلاف سخت ایکشن لے،جاوید میانداد

بورڈ معین خان کیخلاف سخت ایکشن لے،جاوید میانداد

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاہے کہ بورڈ معین خان کیخلاف سخت ایکشن لے۔ ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے معین خان کے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر کاکام ٹیم منتخب کرکے ختم ہوجاتا ہے ‘ معین خان کو ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا۔

(خبر جاری ہے)

میانداد نے کہا کہ دیکھنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کسینو جانے کے معاملے پر کس حد تک جاتا ہے۔

معین خان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سابق کرکٹرز کا ماضی ڈھکا چھپا نہیں۔ آفیشل کھلاڑیوں پر کرفیو لگا کر خود کسینو جارہے ہیں ایسے لوگوں کو لٹکا دینا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔عبدالقادر نے کہا کہ نجم سیٹھی سمیت ٹیم مینجمنٹ بھی داغدارہیں ان سے ایسی حرکت کی توقع تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں