بابراعظم آؤٹ ہوتے ہی افسردہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

بابر کو خود بھی یقین نہیں آیا کہ وہ آؤٹ ہیں ‘ کچھ دیر وکٹ پر افسردہ کھڑے رہے اور بیٹ بھی ہاتھ سے چھوڑ دیا

ہفتہ 15 فروری 2025 12:27

بابراعظم آؤٹ ہوتے ہی افسردہ ہوگئے، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم آؤٹ ہوتے ہی افسردہ ہوگئے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کی ٹیم 242 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی اور کیویز کو 243 رنز کا ہدف دیا ۔تاہم بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور ان کی اننگ میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

(جاری ہے)

بابر کی بیٹنگ دیکھ کر لگ یہی رہا تھا کہ آج وہ لمبی اننگز کھیلیں گے لیکن وہ اسمتھ کو چوکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر بولر کو ہی کیچ دے بیٹھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کو خود بھی یقین نہیں آیا کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں اور وہ کچھ دیر وکٹ پر افسردہ کھڑے رہے اور بیٹ بھی ہاتھ سے چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم سہ فریقی سیریز کے تین میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10، 23 اور 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں