کراچی میں سرد موسم میں روز بروز اضافہ،

پارہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کراچی میں سرد موسم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، منگل کو شہر قائد میں پارہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جو اس موسم سرما کا کراچی کے لیے کم ترین درجہ حرارت ہے۔کراچی میں علی الصبح کام کے لیے نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو خنک موسم نے اپنی آمد کے متعلق صحیح سے بتا دیا۔

(جاری ہے)

اسکول کے طلبہ و طالبات گرم جیکٹس اور سوئٹرز میں گھروں سے نکلے جبکہ موٹر سائیکل سواروں نے لیدر و کپڑے کی جیکٹس، اونی سوئٹرز و دستانے زیب تن کرکے خود کو سردی سے محفوظ کرنے کی کوشش کی۔شہر میں سردی کا زور بڑھتے ہی نہ صرف گھروں میں لحاف ،کمبل اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے بلکہ گرم سوپ، یخنی،گرم دودھ اور فرائی مچھلی والوں کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔جو شہری اس سرد موسم میں احتیاط نہیں کر پا رہے انہیں موسمی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی،گلے اورسانس کے امراض نے اپنی لپیٹ میں لیے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں