شوال کا چاند چار جون کو نظر آنے کے واضح امکانا ت ہیں جس کے مطابق عید الفطر پانچ جون کو منائی جائے گی۔محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی

منگل 21 مئی 2019 21:28

شوال کا چاند چار جون کو نظر آنے کے واضح امکانا ت ہیں جس کے مطابق عید الفطر پانچ جون کو منائی جائے گی۔محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) محکمہ موسمیا ت نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند 29 رمضان 4 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹر لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش تین جون یعنی 28 رمضان کو دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر ہو جائے گی اور 28 رمضان کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے اور 16 منٹ ہو گی تاہم 29 رمضان کو اس کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ پر پہنچ چکی ہو گی جس کے باعث اس کے نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں جو کہ کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ آج فواد چوہدری کی جانب سے آج اعلان کیا گیا تھا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے جو کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا گیاہے ، ان کا کہناتھا کہ شوال کا چاند چار جون کو نظر آنے کے واضح امکانا ت ہیں جس کے مطابق عید الفطر پانچ جون کو منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں