کراچی،محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 18:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کراچی میں نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں