کراچی میں ٹھنڈ کی آمد، رات میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:39

کراچی میں ٹھنڈ کی آمد، رات میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) شہر قائد میں شہریوں نے کمبل نکال لیے، سردیوں کے کپڑے بھی باہر آگئے، گزشتہ رات درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے چلا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ برس ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں