کراچی میں یخ بستہ ہوائیں ، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

پیر 24 جنوری 2022 12:15

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں ، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) شہر قائد میں یخ بستہ ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا،پیرکی صبح کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے یخ بستہ ہوائوں سے موسم مزیدسرد ہوگیا اور درجہ حرارت9 ڈگری تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرد اور خشک ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ آٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں