کراچی، پارہ 40 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان

سندھ کے اکثر علاقوں میں بدھ سے ہیٹ ویو دوبارہ شدید ہونے کا امکان ظاہر

منگل 17 مئی 2022 16:59

کراچی، پارہ 40 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آنے والے دنوں میں شہر کا موسم گرم ہی رہنے کا امکان ہے، جبکہ 25 مئی کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ کے اکثر علاقوں میں بدھ سے ہیٹ ویو دوبارہ شدید ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور دیگر اضلاع میں پارہ 48 سے 50 ڈگری جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر میں پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ٹھٹھہ اور بدین میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں