روز میں کراچی کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ بڑھ گیا

مارچ میں کراچی کا درجہ حرارت بالعموم 32سینٹی گریڈسے زیادہ نہیں ہوتا، کھانے پینے ،گھر سے نکلنے میں احتیاط برتی جائے ، ماہرین کا مشورہ

منگل 28 مارچ 2017 16:54

روز میں کراچی کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ بڑھ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین روز میں درجہ حرارت میں 5 سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے ۔ آئندہ ماہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مارچ کے دوران عام طور پر اتنی شدید گرمی نہیں ہوتی ۔ درجہ حرارت اندازے سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے ۔ مارچ کے دوران کراچی کا درجہ حرارت عموما 32 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے ۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر کھانے پینے اور گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں