کرک یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے پہلے تین ایم فل سکالرز کا اپنے تھسیسز کا کامیاب دفاع

منگل 23 نومبر 2021 22:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) کرک یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے پہلے تین ایم فل سکالرز کا اپنے تھسیسز کا کامیاب دفاع۔تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے تین ایم فل سکالرزمس سندس، مس صدیقہ اور اظہار محمد نے منگل کے روز یونیورسٹی کے مین ہال میں اپنے اپنے تھسیسز کا کامیاب دفاع کیا۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان سکالرز کے ایکسٹرنل ایگزامینرز ایڈورز کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد اور ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد تھے۔اسی طرح ان سکالرز کے انٹرنل سپروایزر ڈاکٹر غالب خان، ڈاکٹر سعید اللہ جان اور محمد حسین تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی فیکلٹی نے بھی شرکت کی اور شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کارکردگی کو سراہا۔شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے سربراہ ڈاکٹر سعید اللہ جان نے اس کامیابی پر فیکلٹی ارکان، انتظامیہ اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر کی کوششوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں بہت جلد پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے بھی اس کامیابی پر شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ ان تدریسی امور کی بدولت یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی مزید بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں