کرک کے علاقہ گڈی خیل میں زہر آلودہ صحت لسی پینے سے 2 افراد جاںبحق،25 بے ہوش

منگل 20 مارچ 2018 10:30

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)کرک کے علاقہ گڈی خیل میں زہر آلودہ لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور25 بے ہوش ہو گئے،متاثرہ افراد میں 8خواتین اور 7 بچے شامل ہے ۔ لسی میں زہریلی چھپکلی گرنے سے واقعہ پیش آیا ۔متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڈی خیل کے علاقے کے رہائشی مشکلام کے گھر میں ایک ہی خاندان نے ظہرانے میں گھر میں تیار کی گئی دیسی لسی پی تھی جس کے نتیجے میںاسلم خان ،فضل جنان جان بحق اور سخی جنان ،احمد جنان،مسماة اسلم زریں ،بس خوبانہ،بسمینہ ،بی بی نورزادہ ،نسرین بی بی،فقیر اللہ،میرسادہ جانہ،نازیہ بی بی،شکیلہ ،نازنین بی بی ،سرکی خیلہ ،مثال بی بی ، حاجرہ بی بی ،زونیہہ ،الیہ ناز ،کاشف خان،آلیہ حسین کی حالت غیر ہوگئی ۔

ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد 15افراد کو ہسپتال میں داخل کردیا ۔جبکہ دس افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں