ضلعی انتظامیہ کرک کے شہراور میٹھا خیل میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس پر چھاپے

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق نے کرک شہر اور میٹھا خیل میلہ میں عطائی ڈاکٹر وں کے خلاف کارروائی کی ۔اس دوران ڈرگ انسپکٹر عرفان وزیر بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل روڈ کرک پر قائم لقمانی دواخانہ اورفرنٹیئرہومیو کلینک پر چھاپوں کے دوران برآمدہونے والی مشتبہ اور غیررجسٹرڈ ادویات کے نمونے فارم ۔

5 پر حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے جن کی رپورٹ آنیکے بعد مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم دواخانے اورکلینک کے مالکان کے پاس پریکٹس کے لئے مطلوبہ اسناد کی موجودگی پر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔اس موقع پر شاہد رفیق نے متنبہ کیا کہ نان پروفیشنل ڈاکٹروں کو کسی صورت پریکٹس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں