بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،کم گیس پریشر کیخلاف الگڈی شرقی کی خواتین سراپا احتجاج

پیر 2 جولائی 2018 22:00

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم گیس پریشر کیخلاف الگڈی شرقی کے خواتین سڑکوں پر نکل آئیں،شدید گرمی میں24گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا جبکہ گیس پریشر نہ ہونے کے برابر جس سے گیس چولہا بھی نہیں جلتا، بجلی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم گیس پریشر نے گھریلو خواتین کو احتجاج پر مجبور کردیا،سابق لیڈی کونسلر شہزادی کی قیادت میں الگڈی شرقی کے درجنوں خواتین نے پہلے تنگوڑی چوک تا صدام چوک شگئی روڈ بند کیا جس کے بعد خواتین مظاہرین نے پیش قدمی کرتے ہوئے صدام چوک تا جیل چوک روڈ بند کردیا،شدید گرمی میں بھی خواتین تین گھنٹوں تک سڑک پر احتجاج کرتی رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ 40سنٹی گریڈ سے زائد گرمی میں24گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی آتی ہے،بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دیگر مسائل کیساتھ ساتھ سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہوتا ہے،گھروں میں وضو کیلئے پانی نہیں ہوتا،جبکہ کم گیس پریشر کی وجہ سے گھر کا چولہا نہیں جلتا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے ضلع کی پیداوار ہونے کے باوجود ہمیں گیس مہیا نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑا۔

بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے خواتین مظاہرین کیساتھ مذاکرات کئے اور مسائل حل کی یقین دہانی کرائیں جس پر خواتین مظاہرین24گھنٹوں کی مہلت پر احتجاج ختم کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہو گئی۔ خواتین مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ کیا گیا تو انڈس ہائی وے بند کر دینگے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں