عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:01

عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا
کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کرک جلسے میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو سٹیج پر چڑھنے کیلئے سیڑھیوں کی جانب بڑھے ،سیڑھیوں سے سٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا جس کے بعد شاہد خٹک چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے جبکہ عمران سٹیج کی جانب بڑھ گئے ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں