کرک کے عوام کو پانی ، بجلی اور گیس جیسے سنگین مسائل سے نجات دلا کر دم لونگا ، ایم این اے شاہد خٹک

اتوار 23 ستمبر 2018 20:40

کرک۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) تحصیل تخت نصرتی ضلع کرک کے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے گزشتہ روز تحصیل تخت نصرتی کے مختلف علاقوں یونین کونسل میانکی، یونین کونسل شنواہ گڈی خیل، یونین کونسل سراج خیل کا دورہ کیا، اور گھر گھر گائوں گائوں جا کر عوام علاقہ سے ملاقاتیں کیں، اور عوام کی حال احوال دریافت کی علاقہ مکینوں نے ایم این اے شاہد خٹک کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے جس پرانہوںنے عوام کو تسلی دی کہ میں تحصیل تخت نصرتی کا با شندہ ہوں اور غریب گھرانے کا تعلق رکھتا ہوں، مجھے عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہیں، واپڈا اور ایس این جی پی ایل سے بات کر چکا ہوں، بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کم پریشر کا مسئلہ حل کر دونگا، 70 سالوں کے مسائل ایک دن میں حل کرنا ممکن نہیں، تاہم پھر بھی میں کوشش کر رہا ہوں کہ بہت جلد عوام کے بنیاد مسائل پانی، بجلی اور گیس جیسے بنیادی مسائل حل کر سکوں، مجھے عوام کی مشکلات کا علم ہے، عوامی مسائل سے غافل نہیں، انشاء اللہ بہت جلد ضلع کرک کے عوام کو پانی ، بجلی اور گیس جیسے سنگین مسائل سے نجات دلا کر دم لونگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں